نئی دہلی ،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے سماجی اور سیاسی مسائل پر ہونے والے احتجاج کا مرکز مانے جانے والی قومی راجدھانی دہلی میں ایسے احتجاجی مظاہروں میں کمی درج کی گئی ہے۔دہلی پولیس کی رپورٹ کے مطابق سال 2016کے مقابلے سال 2017میں ایسے احتجاجی مظاہروں میں 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی تنظیم سیاسی، سماجی، لیبر، نوجوان اور طالب علموں کی طرف سے شامل مسائل کو لے کر بڑی تعداد میں یہاں مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017میں مختلف طرح کے کل9,546 مظاہرے دہلی میں ہوئے۔ان مظاہروں کی تعداد سال 2016کے 10,784مظاہروں کے مقابل11فیصد کم رہا۔مظاہروں میں 4,116دھرنے، 1,586 احتجاج، 320 جلوس، 443 مارچ اور ریلیاں نکالی گئی۔کل 751جلوس اور2,330 دیگر پروگرام یہاں منعقد ہوئے تھے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ این جی ٹی نے گزشتہ سال اکتوبر میں جنتر منتر پر تمام طرح کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر پابندی لگا دی تھی۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس سے ماحول قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔اس لیے احتجاجی مظاہروں میں کمی آئی ہے۔